وفاقی وزیرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت پی آئی ایف ڈی کی سینٹ کا اجلاس

جمعہ 11 جولائی 2025 22:28

وفاقی وزیرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت پی آئی ایف ڈی کی سینٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن (پی آئی ایف ڈی)کی سینٹ کا 16واں اجلاس جمعہ کے روز یہاں پی آئی ایف ڈی جوہر ٹائون میں منعقد ہوا،جس کی صدارت وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تعلیمی، مالیاتی وانتظامی امور پر غور اور اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں سینٹ کے معزز اراکین نے شرکت کی، جن کا تعلق تعلیم، مالیات، ڈیزائن، صنعت اور سرکاری اداروں سے تھا۔اجلاس کے اختتام پر سینٹ اراکین نے طلبہ کے تھیسز ڈسپلے کا دورہ کیا اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں ومہارتوں کو سراہا۔