آنجہانی اداکار وکاس سیٹھ سیٹھی کی آخری پوسٹ مداحوں کو جذباتی کر گئی

اداکارہ نے 2000 کے عشرے میں’’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘‘ اور‘‘کسوٹی زندگی کی‘‘ جیسے مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری سے مداحوں کے دل جیتے

منگل 10 ستمبر 2024 12:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2024ء) بھارتی کے آنجہانی اداکار وکاس سیٹھی کی آخری سوشل میڈیا پوسٹ انکے مداحوں کو جذباتی کرگئی۔ وکاس ایک روز قبل حرکت قلب بند کے ہونے کے باعث 40 برس کی عمر میں چل بسے۔ انہوں نے 2000 کے عشرے میں’’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘‘ اور‘‘کسوٹی زندگی کی‘‘ جیسے مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری سے مداحوں کے دل جیتے۔

ان کے مداحوں نے ان کی اچانک موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ان کی آخری انسٹاگرام پوسٹ پر جذباتی پیغامات چھوڑے۔

(جاری ہے)

وکاس سیٹھی کی آخری انسٹاگرام پوسٹ 12 مئی کو مدرز ڈے کے موقع پر کی گئی تھی، جس میں انہوں نے اپنی والدہ کے ساتھ ایک محبت بھری تصویر شیئر کی تھی۔اس تصویر میں وکاس سبز کٴْرتا اور سفید پاجامہ پہنے اپنی والدہ کے ساتھ بیٹھے نظر آئے جبکہ ان کی والدہ ایک تھالی سجارہی ہیں۔

وکاس نے پوسٹ میں لکھا تھا "ہیپی مدرز ڈے۔ ماں میں آپ سے بہت محبت کرتا ہوں۔اس جذباتی پوسٹ نے مداحوں کے دلوں کو چھو لیا، خاص طور پر اب جب ان کی موت کی خبر سامنے آئی۔وکاس کی اس آخری پوسٹ پر مداحوں نے جذباتی تبصرے کیے۔ ایک مداح نے لکھا "آپ کی ککو کا کردار ہمیشہ یاد رہے گا۔ ایک اور نے لکھا کہ آپ بہت جلد چلے گئے، دل ٹوٹ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :