لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں زیرِ تعمیر عمارت کی چھت گرگئی‘دو مزدور جاں بحق‘آٹھ زخمی

منگل 10 ستمبر 2024 17:25

لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں زیرِ تعمیر عمارت کی چھت گرگئی‘دو مزدور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 ستمبر2024ء) لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں زیرِ تعمیر عمارت کی چھت گرگئی۔ذرائع کے مطابق لاہور ڈیفنس فیز 7 میں عمارت کی چھت کے ملبے تلے دو مزدور جاں بحق ہوگئے، جبکہ آٹھ مزدور زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

واقعے کے فوراً بعد شہر کی ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچی۔ ریسکیو حکام نے کہا کہ جاں بحق مزدوروں کی لاشیں قانونی کارروائی کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی گئیں ۔ریسکیو ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ زخمی مزدوروں کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کردی گئیں۔

متعلقہ عنوان :