وفاقی حکومت کا بجلی کی بچت کا منصوبہ ، 8 کروڑ پنکھے تبدیل کیے جائیں گے

منگل 10 ستمبر 2024 21:03

وفاقی حکومت کا بجلی کی بچت کا منصوبہ ، 8 کروڑ پنکھے تبدیل کیے جائیں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 ستمبر2024ء) وفاقی حکومت نے بجلی کی بچت کے لیے ایک ملک گیر میگا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس منصوبہ کے تحت ملک بھر میں 8کروڑ پنکھے تبدیل کیے جائیں گے جبکہ ان پنکھوں کی جگہ انورٹر پنکھے نصب کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بجلی صارفین کو ایک پنکھا 15ہزار روپے میں دیا جائے گا جبکہ صارف سے پنکھے کی قیمت 12 ماہ کی اقساط میں بجلی کے بلوں میں شامل کر کے وصول کی جائے گی۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے سے 5000 میگاواٹ سالانہ بجلی کی بچت ہو گی۔ وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو پورٹل پر رجسٹرڈ کروانے کی اپیل کی ہے جبکہ بجلی صارفین کی رجسٹریشن کے بعد میرٹ پر آنے والے صارفین کو متعلقہ کمپنی پنکھے نصب کر کے دے گی۔ حکومت اور انورٹر پنکھے تیار کرنے والی کمپنیوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :