اسد قیصرنے پارٹی رہنمائوں کی گرفتاری کی مذمت

پی ٹی آئی رہنمائوں کی گرفتاریاں افسوس ناک ،ہمارے اوپر دباو ڈالنے کی کوشش ہیں،سابق سپیکر قومی اسمبلی

منگل 10 ستمبر 2024 22:23

اسد قیصرنے پارٹی رہنمائوں کی گرفتاری کی مذمت
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2024ء) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے پارٹی رہنمائوں کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔ پارلیمنٹ سے پی ٹی آئی رہنماوں کی گرفتاریاں افسوس ناک ہیں،یہ ہمارے اوپر دباو ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں، ہم اپنی تحریک سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ،ہم جدوجہد کرکے آگے بڑھیں گے، اس جعلی حکومت کو برداشت نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سے پی ٹی آئی رہنماوں کی گرفتاریاں افسوس ناک ہیں ،یہ تو جعلی پارلیمنٹ ہے ، اس کی تو ویسے بھی عزت نہیں تھی، چور لوگ قانون سازی کررہے ہیں ،یہ ہمارے اوپر دباو ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں،ہم نے آئین اور قانون کی پاسداری کے لئے یہ تحریک شروع کی ہے ، ہم اپنی تحریک سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ، ہم جدوجہد کرکے آگے بڑھیں گے ، اسد قیصر کاکہناتھاکہ کارکنان مایوس نہ ہو ، حالات کا مقابلہ کریں گے ،اس ملک میں بچوں کے مستقبل کے لئے قربانیاں دیں گے، ملک میں قانون کی حکمرانی ہو گی ، اسد قیصرکاکہناہے کہ گرفتار رہنماوں کورہا کرکے کیسز واپس لئے جائیں ،اس جعلی حکومت کو برداشت نہیں کریں گے ،اپنے حق کے لئے عوام کے ساتھ نکلیں گے،پورے ملک میں نکلنا ہو گا۔