وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے انڈونیشیا کے ناظم الامور رحمت ہندیارتا کسوما کی ملاقات

جمعرات 12 ستمبر 2024 15:44

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے انڈونیشیا کے ناظم الامور رحمت ہندیارتا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2024ء) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین سے جمعرات کو انڈونیشیا کے ناظم الامور رحمت ہندیارتا کسوما نے ملاقات کی جس میں مذہبی ہم آہنگی، احترام انسانیت، اوررواداری کے فروغ کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالك حسین نے كہا كہ عالم اسلام کو اتحاد و وحدت کی اشد ضرورت ہے، آج مسلم ممالك جن چیلنجزاور حالات سے گزررہے ہیں، اس میں ضرورت ہے کہ مذہبی ہم آہنگی و رواداری اور وحدت کو فروغ دیا جائے، اسلام ہمیں وحدت امہ، امن، اخوت، احترام انسانیت اور بھائی چارہ کادرس دیتا ہے۔

انڈونیشیا كے ناظم الامور رحمت ہندیارتا كسوما نے كہا دنیا میں قیام امن كیلئے مذاہب اور تہذیبوں كے درمیان مكالمے كی اشد ضرورت ہے، برداشت اور احترام كا رویہ اسلام كی تعلیمات كا لازمی جزو ہے۔ ملاقات میں انتہا پسندی و شدت پسندی کے خاتمے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر ایک دوسرے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ سیكریٹری وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ذوالفقار حیدر بھی ملاقات میں شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :