ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز دوبارہ کھل گئے

جمعہ 13 ستمبر 2024 21:53

ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز دوبارہ کھل گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2024ء)ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز دوبارہ کھل گئے۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے تمام آپریشنز بحال ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں موجود تمام یوٹیلٹی اسٹورز کھل چٴْکے ہیں۔اعلامیے کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز معیاری اشیائے خور و نوش رعایتی نرخوں پر فراہم کر رہے ہیں۔