جب تک کوئی اتفاق نہیں ہوتا اس طر ح کی ترامیم لانا مشکل ہوتا ہے،بلاول بھٹو زرداری کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 13 ستمبر 2024 22:29

جب تک کوئی اتفاق نہیں ہوتا اس طر ح کی ترامیم لانا مشکل ہوتا ہے،بلاول ..
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2024ء) چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جب تک کوئی اتفاق نہیں ہوتا اس طر ح کی ترامیم لانا مشکل ہوتا ہے،اگر کوئی اس طرح کی ترامیم کرنے میں کامیاب ہوا ہے تو وہ زولفقار علی بھٹو نے اسلای جمہوری آئین دلایا تھا ،پاکستان کا کوئی شہری اس بات سے انکار نہیں سکتا کوئی ادرہ اپنا کام نہیں کر رہا جو اس کو کرنا چاہتے ،سب کو نظر آرہا ہے ۔

(جاری ہے)

ذولفقار علی بھٹو کی تیسری نسل کا انتظار کرنا پڑا انصاف کے لئے،عام آدمی کو کیا انصاف ملے گا۔آزاد اور منصفانہ صحافت ضروری ہے۔کوئی اٹھ کر میڈیا کو خواتین کو گلیاں نکلے گا تو وہ سنتے رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میڈیا میں جتنا غلظ خبر کو وقت ملا وہی جب اس چیز کی صفائی دی جائے تب بھی ملنا چاہیے ۔نیشنل سکیورٹی ایشو کو خطرہ ہے یہ پہلی بار ہے اس پے بھی سیاست کھیلی جا رہی ہے۔پرسوں سے آغاز ہوا ہے اس سے امید نظر آرہا ہے۔ہر سیا سی جماعت پارلیمنٹ میں موجود ہے اور ان سب کی نمائندگی اس کمیٹی میں ہے۔زور زبردستی اس میں کچھ نہیں کرنا ہے۔