گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے چارسدہ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار

ہفتہ 14 ستمبر 2024 22:40

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے چارسدہ میں مکان کی چھت گرنے سے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2024ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے چارسدہ کے علاقہ ترنگزئی میں گزشتہ رات تیز طوفان سے مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہی. گورنر نے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہی. انہوں نے کہا کہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں.