پارلیمنٹ عدلیہ کے پَر کاٹے گی تو کوئی پارلیمنٹ کی گردن کاٹ دے گا، لیاقت بلوچ

اتوار 15 ستمبر 2024 14:35

پارلیمنٹ عدلیہ کے پَر کاٹے گی تو کوئی پارلیمنٹ کی گردن کاٹ دے گا، لیاقت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2024ء) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ بدنیتی اور ریاستی طاقت سے قانون سازی یا آئینی ترمیم متنازع اور کالا قانون ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ پارلیمنٹ، ریاست، عدلیہ اور عوام بڑے ٹکراؤ کی نئی دہلیز پر ہیں، بدنیتی اور ریاستی طاقت سے قانون سازی، آئینی ترمیم متنازع اور کالا قانون ہوتا ہے۔رہنما جماعت اسلامی نے کہا کہ پارلیمنٹ عدلیہ کے پًر کاٹے گی تو کوئی پارلیمنٹ کی گردن کاٹ دے گا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ میثاق پارلیمنٹ کے لیے کمیٹی تازہ ہوا کا ادھورا جھونکا ہے اور کمیٹی تنازعات کا شکار ہے۔