اقوام متحدہ، اسرائیلی قبضے کو 12 ماہ میں ختم کرنے کا مطالبہ

بدھ 18 ستمبر 2024 15:13

اقوام متحدہ، اسرائیلی قبضے کو 12 ماہ میں ختم کرنے کا مطالبہ
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2024ء) اقوام متحدہ کے رکن ممالک نے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کو 12 ماہ کے اندر ختم کرنے کا باضابطہ مطالبہ کرنے پر زور دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ متن، بین الاقوامی عدالت انصاف کی ایک مشاورتی رائے پر مبنی ہے جس میں 1967 سے اسرائیل کے قبضے کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی درخواست پر جاری ہونے والی رائے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اپنی غیر قانونی موجودگی کو جلد از جلد ختم کرے۔

اقوام متحدہ میں فلسطین کے سفیر ریاض منصور نے کہا کہ جنرل اسمبلی میں بین الاقوامی برادری کے دبا اور آئی سی جے کے تاریخی فیصلے کے دبا کو اسرائیل کو اپنا رویہ تبدیل کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔