روس کسی بھی وقت جوہری تجربہ کرنے کیلیے تیارہے، جوہری تجربہ گاہ کے سربراہ

بدھ 18 ستمبر 2024 15:13

روس کسی بھی وقت جوہری تجربہ کرنے کیلیے تیارہے، جوہری تجربہ گاہ کے سربراہ
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2024ء) روسی جوہری تجربہ گاہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ روس کسی بھی وقت جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کی جوہری تجربہ گاہ کے سربراہ نے کہا کہ اگر ماسکو حکم جاری کرتا ہے تو ان کی خفیہ تنصیب کسی بھی وقت جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔

(جاری ہے)

کچھ مغربی اور روسی تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ اگر مغربی ممالک نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل فراہم کرنے ارادہ کیا تو صدر ولادیمیر پیوٹن مغرب کو واضح پیغام دینے کے لیے جوہری تجربہ کرنے کا حکم دے سکتے ہیں۔ماہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ روس کی جانب سے ممکنہ جوہری تجربہ چین یا امریکا جیسے دیگر ممالک کو بھی اس کی پیروی کرنے کی ترغیب دے سکتا ہے، جس سے بڑی طاقتوں کے درمیان جوہری ہتھیاروں کی ایک نئی دوڑ شروع ہو سکتی ہے۔