
چھوٹے چھوٹے اختلافات کو بھلاکر اجتماعی خوشحالی کی خاطر آگے بڑھنا ہوگا‘ چیئرمین سینٹ
امن کیلئے ملکر کام کرنے کے ساتھ سماجی و اقتصادی ترقی میں رکاوٹ بننے والے چیلنجوں کیخلاف اتحاد پیدا کریں
بدھ 18 ستمبر 2024 22:03

(جاری ہے)
ن چھوٹے چھوٹے اختلافات کو بھلاکر اجتماعی خوشحالی کی خاطر آگے بڑھنا ہوگا۔
کانفرنس کا انعقاد عراق کے سفارت خانے کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات اور امام حسین علیہ السلام کی قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ یہ ہمیں ناانصافیوں کے خلاف متحد ہونے اور حق و انصاف کے عزم پر ڈٹے رہنے کا درس دیتی ہیں۔ یہ موضوع ہمیں رسول اللہ ﷺ اور آپﷺ کے پیارے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام کی لازوال میراث کی یاد دلاتا ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جزیرہ نما عربن جہالت اور بت پرستی میں ڈوبا ہوا ایک پسماندہ معاشرہ تھا‘ عرب کا علاقہ اسلام کی روشنی سے منور ہوا ہے‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے توحید، مساوات اور انسانی عظمت کا پیغام دیا‘ میدان کربلا میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانیاں ظلم، جبر اور اسلامی اقدار کی پامالی کے خلاف حق و صداقت اور مزاحمت کی شمع ہیں۔چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ امام حسین علیہ السلام کی جرات و استقامت سے سبق حاصل کرنے اور ایک ایسی دنیا کی تعمیر کے لیے جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔جہاں انصاف، امن اور ہمدردی کا بول بالا ہو۔ روزمرہ زندگی میں اسلام کے اصولوں کو اختیار کرنے اور مل کر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ کانفرنس میں سفیروں، مذہبی سکالرز، ماہرین اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔چیئرمین سینٹ نے کہا کہ اسلام کی تعلیمات میں تمام مسائل کا حل موجود ہے۔مسلم امہ کو درپیش مسائل کو وجہ اسلامی تعلیمات سے دوری ہے۔ مذہب اسلام محبت امن اخوت اور انسانیت کا درس دیتا ہے ۔ چیئرمین سینیٹ نین منتظمین کان شاندار کانفرنس کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور تعریف بھی کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مساوی اجرت کی جدوجہد، کھیلوں میں خواتین اب بھی پیچھے
-
پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری اور تجارت کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
-
سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک!
-
جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کا ہر لمحہ قیمتی، اینالینا بیئربوک
-
سن کریم کا ضروری ادویات کی فہرست میں دوبارہ شمولیت کا خیرمقدم
-
چین پہلی دفعہ نت نئی ایجادات کرنے والے سرفہرست ممالک میں شامل
-
طالبان اور عالمی برادری میں تعاون افغان عوام کی خواہش، روزا اوتنبائیوا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر پاکستان علما کونسل کا یوم تشکر منانے کا اعلان
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.