اینکر عائشہ جہانزیب سے متعلق غیر مناسب گفتگو کے مقدمے میں ڈاکٹر عمر عادل کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

جمعرات 19 ستمبر 2024 20:18

اینکر عائشہ جہانزیب سے متعلق غیر مناسب گفتگو کے مقدمے میں ڈاکٹر عمر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2024ء) ضلعی عدالت نے اینکر عائشہ جہانزیب سے متعلق غیر مناسب گفتگو کے مقدمے میں ڈاکٹر عمر عادل کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔اینکر پرسن عائشہ جہانزیب اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میںپیش ہوئیں ۔ عائشہ جہانزیب کے وکیل نے کہا کہ عائشہ جہانزیب سے متعلق یوٹیوب چینل پر انتہائی نامناسب گفتگو ہوئی ،عائشہ جہانزیب سے متعلق گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ۔

(جاری ہے)

عائشہ جہانزیب نے سائبر کرائم کے تحت مقدمہ درج کروایا ،عائشہ جہانزیب ملزم عمر عادل کو جانتی تک نہیں ،ملزم کی تمام گفتگو ریکارڈ کا حصہ ہے ۔ استدعا ہے ملزم کی ضمانت خارج کی جائے ۔ عمر عادل کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل کے خلاف سیاسی بنیادوں مقدمات درج کیے جارہے ہیں ،عمر عادل پر اسی نوعیت کے پہلے بھی دو مقدمے درج ہوئے جن میں ضمانتیں ہوچکی ہیں ،ہمیں پیغام دیا گیا ہے کہ ایک مقدمے سے ضمانت ہوگی تو دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیں گے ، استدعا ہے عدالت ضمانت منظور کرنے کا حکم جاری کرے ۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔