خاتون پولیو ورکر سے زیادتی کا کیس، 3 ملزمان کو 11 روز کیلئے جیل بھیجنے کا حکم

جمعرات 19 ستمبر 2024 22:00

خاتون پولیو ورکر سے زیادتی کا کیس، 3 ملزمان کو 11 روز کیلئے جیل بھیجنے ..
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2024ء) جیکب آباد کی عدالت نے انسدادِ پولیو مہم کے دوران خاتون سے زیادتی کے کیس میں متاثرہ خاتون کے شوہر اور دیور سمیت 3 ملزمان کو 11 روز کے لیے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تینوں ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جس کے بعد عدالت نے ملزمان کو 11 روز کے لیے جیل منتقل کرنے کا حکم دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پر خاتون پولیو ورکر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام ہے جبکہ متاثرہ خاتون کو شوہر نے کاری قرار دے کر گھر سے نکال دیا تھا۔دوسری جانب زیادتی کے مرکزی ملزم کو ریمانڈ مکمل ہونے پر 21 ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔#

متعلقہ عنوان :