ملک میں کھادوں کی کھپت میں جاری کیلینڈرسال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پرکمی

پیر 23 ستمبر 2024 11:43

ملک میں کھادوں کی کھپت میں جاری کیلینڈرسال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ ..
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2024ء)ملک میں کھادوں کی کھپت میں جاری کیلینڈرسال کے پہلے 8ماہ میں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔این ایف ڈی سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق کیلنڈرسال کے پہلے 8ماہ (جنوری تا اگست 2024) کے دوران ملک میں 42لاکھ 8ہزار311 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3.9فیصدکم ہے، گزشتہ سال کی اسی مدت میں ملک میں 43 لاکھ 80ہزار618 ٹن یوریاکی کھپت ریکارڈکی گئی تھی، اگست میں ملک میں 5لاکھ 59ہزار230ٹن یوریا کی کھپت ہوئی جوجولائی کے مقابلہ میں 8.6فیصداورگزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 14فیصدکم ہے، جولائی میں ملک میں 6لاکھ 11ہزار564ٹن اورگزشتہ سال اگست میں 6لاکھ،50ہزار،244 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈکی گئی تھی اعدادوشمارکے مطابق کیلنڈرسال کے پہلے 8ماہ میں ملک میں 7لاکھ،96ہزار، 853 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 11فیصدکم ہے، گزشتہ سال کی اسی مدت میں ملک میں 8لاکھ،95ہزار،93 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈکی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اگست میں ملک میں 88ہزار،930ٹن ڈی اے پی کی کھپت ہوئی جوجولائی کے مقابلہ میں 45.4فیصد اورگزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 66.2فیصدکم ہے، جولائی میں ملک میں 1لاکھ، 63ہزار،12 ٹن اورگزشتہ سال اگست میں 2لاکھ،63ہزار،2ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈکی گئی تھی۔