ملک عمرا خان خلیل میموریل وہیل چیئر ٹینس ٹریننگ کیمپ،کھلاڑیوں کی بھرپور شرکت

Amjad Ali khan امجد علی خان پیر 23 ستمبر 2024 15:07

پشاور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23ستمبر 2024 ) حاجی ملک عمرا خان خلیل میموریل وہیل چیئر ٹینس ٹریننگ کیمپ پشاور سپورٹس کمپلیکس میںبھرپور انداز سے جاری ہے گزشتہ روز ممتاز سماجی شخصیت رحمت گل اور حاجی خان سعید نے کا کیمپ کا دورہ کیا وہیل چیئر ٹینس کیمپ کے کوآرڈینیٹر ملک عمر ایاز خلیل نے مہمان خصوصی کو خوش آمدید کہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کھلاڑیوں سے بات چیت کی اور وہیل چیئر ٹینس کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا ، کوچنگ کیمپ جو کہ خیبرپختونخواٹینس ایسوسی ایشن ،پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام اور ITF وہیل چیئر ٹینس ڈیپارٹمنٹ کے پروگرام کی چھتری تلے منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں کے پی کے مختلف حصوں سے وہیل چیئر کھلاڑی شرکت کررہے ہیں، ان کھلاڑیوں کو کوالیفائیڈ کوچز انعام اللہ، اسرار گل،ذاکر اﷲ، جہانزیب، شہریار، نعمان اور رومان کھلاڑیوں کو مختلف سیشن میں جسمانی مشقیں اور ٹریننگ دے رہے ہیں ٹریننگ کیمپ میں انجینئر عرفان اﷲ، احسان دانش ، ذاکر،جواد،اکمل،دانش ، سمیع اﷲ، تاجمینہ،گل ناز، صفیہ ، سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :