پنجابی شاعر میثم کھوکھرودیگر شعرا کاہلال ِاحمر تھیلسیماسنٹر کادورہ،مریض بچوں کے ساتھ وقت گزارا

پیر 30 ستمبر 2024 17:28

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2024ء) معروف پنجابی شاعر میثم کھوکھر،فخر حسین جعفری،احمد حیات کلیار نے ہلال ِاحمر تھیلسیماسنٹر سلانوالی روڈ سرگودھا کا دورہ کیا اور تھیلسیما کے مریض بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔ اس موقع پر شاعر اعجاز جازی گوندل، شاہد کلیار،ملک حسن رضا کھوکھر، ملک غلام رضا کھوکھر اور ملک آصف رضا کھوکھر بھی اُن کے ہمراہ تھے۔

انہوں نے سنٹر کے تمام شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور انتظامیہ کو اپنی مدد آپ کے تحت اس کارخیر کو احسن انداز میں چلانے پر خراج ِتحسین پیش کیا۔ اُنہوں نے بچوں کو خون لگانے کے عمل کا جائزہ لیا اور بچوںاُن کی فیملیز میں کھانا تقسیم کیا۔ اُنہوں نے شاہ فاؤنڈیشن کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مرض اور اس میں مبتلا افراد کی پریشانی سے لا علم تھے۔

(جاری ہے)

شاہ فاؤنڈیشن نے ان سپیشل بچوں سے ملاقات کا موقع فراہم کیا ہے جس پر ہم اُن بچوں کے لیے اپنے ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائیں گے اور اپنے سوشل میڈیا پر منسلک تمام دوست احباب سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ ان بچوں کی مدد ضرور کریں۔ اس موقع پر میثم کھوکھر اور دیگرساتھی شعراکے مداحوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے موقع پرہی تھیلسیما کے مرض میں مبتلا بچوں کے لیے خون کا عطیہ پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :