بعض اداروں کے سربراہان کی ماہانہ تنخواہ ڈیڑھ کروڑ روپے تک ہونے کا انکشاف

گورنراسٹیٹ بینک کی تنخواہ 40 لاکھ ، زرعی ترقیاتی بینک کے صدر کی تنخواہ ساڑھے 54 لاکھ ہے پاک کویت انویسٹمنٹ کمپنی کے ایم ڈی کی ماہانہ تنخواہ 1 کروڑ 53 لاکھ سے زائد ہے‘ دستاویز

پیر 25 مئی 2026 17:09

بعض اداروں کے سربراہان کی ماہانہ تنخواہ ڈیڑھ کروڑ روپے تک ہونے کا انکشاف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2026ء) وزارت خزانہ کی دستاویزمیں مختلف سرکاری محکموں میں تعینات افسران کی بھاری تنخواہوں کی تفصیل سامنے آگئی۔ نجی ٹی وی نے دستاویز کے حوالے سے بتایا کہ مختلف سرکاری محکموں میں تعینات افسران بھاری تنخواہوں کے ساتھ ساتھ الگ سے مراعات بھی حاصل کررہے ہیں،بعض اداروں کے سربراہان کی ماہانہ تنخواہ ڈیڑھ کروڑ روپے تک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

دستاویز کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک کی تنخواہ 40 لاکھ روپے ہے، زرعی ترقیاتی بینک کے صدر کی تنخواہ ساڑھے 54لاکھ ہے جبکہ پاک کویت انویسٹمنٹ کمپنی کے ایم ڈی کی ماہانہ تنخواہ 1کروڑ 53لاکھ سے زائد ہے۔ انویسٹمنٹ کمپنیوں کے سربراہان کو تنخواہوں کے علاوہ مراعات بھی مل رہی ہیں۔وزارت خزانہ کے مطابق صدر ایگزم بینک ماہانہ تنخواہ 50لاکھ، صدر فرسٹ ویمن بینک کی 22لاکھ سے زائد ہے، چیئرمین ایس ای سی پی کی ماہانہ تنخواہ ساڑھے 36لاکھ روپے سے زائد ہے۔پرال کے سی ای او کی ماہانہ تنخواہ 52لاکھ روپے،تنخواہ کا 15فیصد الائونس ملتا ہے، سی ای او پاکستان سنگل ونڈو کی ماہانہ تنخواہ ساڑھے 26لاکھ، 89ہزار الائونس الگ ہے۔