کوئٹہ سے اندرونِ ملک ٹرین سروس ایک روز معطلی کے بعد بحال

گزشتہ روز چمن پھاٹک کے قریب دھماکے کے بعد جعفر ایکسپریس منسوخ کر دی گئی تھی

پیر 25 مئی 2026 17:54

کوئٹہ سے اندرونِ ملک ٹرین سروس ایک روز معطلی کے بعد بحال
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2026ء) کوئٹہ سے اندرونِ ملک ٹرین سروس ایک روز کے تعطل کے بعد بحال کر دی گئی۔ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور کے لییجعفر ایکسپریس روانہ ہوئی۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز چمن پھاٹک کے قریب دھماکے کے بعد جعفر ایکسپریس منسوخ کر دی گئی تھی۔واضح رہے گزشتہ روز کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے مقام پر ہونے والے بم دھماکے میں 14 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔