کوئٹہ دھماکے کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

پیر 25 مئی 2026 16:31

کوئٹہ دھماکے کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2026ء) کوئٹہ میں ریلوے ٹریک پر دھماکے کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔

(جاری ہے)

استحکام پاکستان پارٹی کے رکن اسمبلی شعیب صدیقی کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فرنٹیر کانسٹیبلری کے جوانوں اوردرجنوں بے گناہ شہریوں کی شہادت پر افسوس ہے، قرارداد میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ وفاقی و صوبائی حکومت تحریب کاری میں ملوث عناصر اورسہولت کاروں کے خلاف کارروائی کرے،زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین اور مفت سہولیات اور امدادی پیکیج کا اعلان کیا جائے۔

قرارداد کے متن میں حساس تنصیبات کی سکیورٹی کو مزید سخت اورفول پروف بنانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔