لاہور ،محلے دار لڑکی کو ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار

پیر 25 مئی 2026 14:57

لاہور ،محلے دار لڑکی کو ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2026ء) اکبری گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے محلے کی لڑکی کو ہراساں کرنے والے اوباش ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس حکام کے مطابق اکبری گیٹ پولیس نے 15 پر موصول ہونے والی کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے ملزم زین کو حراست میں لیا۔

(جاری ہے)

ایس پی سٹی کے مطابق ملزم گلی سے گزرتے وقت لڑکی کو ہراساں کرتا اور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ آوازیں کستا تھا، جس پر اہل علاقہ کی جانب سے پولیس کو اطلاع دی گئی۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ واقعے کے دیگر پہلوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔بروقت کارروائی اور ملزم کی گرفتاری پر اعلی پولیس حکام نے ایس ایچ او اکبری گیٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

متعلقہ عنوان :