پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے عائد پابندی کو یکسر مسترد کردیا

پیر 30 ستمبر 2024 23:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2024ء) پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے سرکاری پاسپورٹ پر بیرون ملک روپوشی اختیار کرنیوالے باکسر کی آڑ میں فیڈریشن کے عہدداران پر عا?د کی گ?ی پابندی کو یکسر مسترد کرتے ہوے انکوا?ری رپورٹ کو مکمل جانبدار قرار دیدیا جبکہ بیگم عشرت اشرف کو فیڈریشن کا چی?رپرسن بنانے کی توثیق کردی۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر محمد خالد محمود کی صدارت میں فیڈریشن جنرل کونسل اور ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی آئینی ترامیم ، مالی سال 2023-2024 کی آڈٹ رپورٹ کی منظوری، بیگم عشرت اشرف کے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی چیئرپرسن کے طور پر انتخاب کی توثیق کی گ?ی۔

اجلاس نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے رو?یے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوے ایک باکسرکے سرکاری پاسپورٹ پر اٹلی میں روپوش ہونے کے واقعہ کی آڑ میں بے بنیادی رپورٹ کو متفقہ طور پر مسترد کر دیا جس نے سرکاری پاسپورٹ پر اولمپک کوالیفائرز کے لیے اٹلی کا سفر کیا جس کے پاس اپنے محکمے کا این او سی موجود تھا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیڈریشن کے صدر نیممبران کو باکسنگ کے کھیل کو اولمپک کھیل کے طور پر محفوظ بنانے میں پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے جاری پیش رفت اور کردار کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

اجلاس میں ایشین جونیئر (بوائز اینڈ گرلز) اور اسکول (بوائز اینڈ گرلز) باکسنگ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر عائشہ ممتاز کیل?ے کیش انعام کا بھی اعلان کیا۔ 30-09-24/--172 #h# ًتھا نہ گلبرک کے علاقہ سے نو جوان اغواء ، پو لیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی #/h# e فیصل آباد(آن لائن)تھا نہ گلبرک کے علاقہ سے 17،18سالہ نو جوان اغواء ، پو لیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ، آن لا ئن کے مطا بق تھا نہ گلبرک کے علا قہ جنا ح کالو نی میں MSہو زری پر محمد شکیل کا بیٹا 17،18سالہ محمد یا مین کام کرتا تھا جو کہ نما ز پڑھنے کیلئے مسجد گیا،مگر واپس نہ آیا ،جس کی اطلاع بچے کے والدین کو دی گئی ،رات تک بچہ گھر نہ پہنچنے پر بچے کی تلاش کی گئی مگر کو ئی سراغ نہ مل سکا ، بچے کے والد محمد شکیل سکنہ مراد آباد کی تحریری درخواست پر تھا نہ گلبرک نے مقدمہ نمبری 1266/24ت پ 365درج کر کے نا معلوم ملزما ن کے خلا ف کا روائی شروع کر دی ہے ۔