ساہیوال بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحان2024کے پارٹ ون(فرسٹ ایئر) کے نتائج کا اعلان کردیا، تناسب 51% رہا

منگل 1 اکتوبر 2024 15:43

ساہیوال بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحان2024کے پارٹ ون(فرسٹ ایئر) کے نتائج کا ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2024ء) ساہیوال بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحان2024کے پارٹ ون(فرسٹ ایئر) کے نتائج کا اعلان کردیا ۔نتائج کے مطابق 39855طلبہ وطالبات نے امتحان میں شرکت کی جس میں سے20323پاس ہوئے۔ اس طرح کامیابی کا تناسب 51فی صد رہا۔ کمشنر ساہیوال/چیئرمین ساہیوال بورڈ شعیب اقبال سید نے اپنے دفتر میں رزلٹ کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بتایا گیا کہ 36619طلبہ و طالبات نے ریگولر جبکہ3239نے پرائیویٹ امتحان میں شرکت کی جن میں بالترتیب 19465 اور858طلبہ وطالبات کامیاب قرار پائے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس امتحان میں 22689طالبات اور 17166طلبہ نے شرکت کی۔ رزلٹ کے اعلان کے موقع پر سیکرٹری بورڈ راؤ علی ریاض، ڈپٹی سیکرٹری محمد ارشد، اسسٹنٹ کنٹرولر رمضان انجم اورسسٹم اینالسٹ محمد رفیق بھی موجود تھے۔ رزلٹ کے مطابق ضلع پاک پتن سے پاس ہونے والے طلبہ و طالبات کی شرح52.75فی صد، ضلع اوکاڑہ سے51.36فی صد اور ضلع ساہیوال سے49.6فی صد رہی۔\378

متعلقہ عنوان :