سیالکوٹ،کاشتکاروں کو اسپغول کی کاشت وسط اکتوبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

منگل 1 اکتوبر 2024 17:53

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2024ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو اسپغول کی کاشت فوری شروع کرکے وسط اکتوبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ محکمہ زراعت آفیسر پسرور چوہدری کامران باجوہ کے مطابق اسپغول کو ہلکی زمین اور گرم مرطوب آب و ہوا میں انتہائی کامیابی سے کاشت کیاجا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اسپغول کے بیج بہت سی بیماریوں کے تدارک کے لئے استعمال کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار اسپغول کی کاشت کے لئے زمین کی تیاری کی غرض سے 3سے4 مرتبہ ہل چلائیں اور پھرسہاگہ پھیر کر زمین کی سطح کو باریک کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ گوبر کی گلی سڑی کھاد 5سے 6 گڈے فی ایکڑ ڈالنے سے بھی شاندار فصل حاصل ہوسکتی ہے۔