عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا

مشرق وسطٰی کی کشیدہ صورتحال کے باعث برطانوی خام تیل کی قیمت میں 3 فیصد سے زائد اضافہ، امریکی خام تیل بھی مہنگا ہو گیا

muhammad ali محمد علی منگل 1 اکتوبر 2024 23:36

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم اکتوبر2024ء) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا، مشرق وسطٰی کی کشیدہ صورتحال کے باعث برطانوی خام تیل کی قیمت میں 3 فیصد سے زائد اضافہ، امریکی خام تیل بھی مہنگا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق مشرق وسطٰی میں کشیدہ صورتحال نے تیل کی عالمی مارکیٹ پر اثرانداز ہونا شروع کر دیا۔ ایک ہی دن میں تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت ساڑھے 73 ڈالرز کی سطح سے اوپر چلی گئی ہے۔ جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 70 ڈالرز فی بیرل کی سطح کے قریب آ گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر خطے میں کشیدگی بڑھتی ہے تو آئندہ دنوں میں تیل کی سپلائی لائنز میں مزید تعطل کا خدشہ ہے۔ تیل کی سپلائی میں تعطل آنے کی وجہ سے قیمتوں میں مزید اضافہ ہو جانے کا خدشہ ہے۔
                                                                                                                          

متعلقہ عنوان :