ولی عہد نے فلسطینی ریاست کا قیام ترجیح قرار دیا،سعودی وزیر خارجہ

سعودیہ ریاست فلسطین کے قیام سے قبل اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں کرے گا،مضمون

جمعرات 3 اکتوبر 2024 11:35

ولی عہد نے فلسطینی ریاست کا قیام ترجیح قرار دیا،سعودی وزیر خارجہ
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2024ء) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس بات پر زور دیا کہ ریاست فلسطین کا قیام مملکت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ خطے میں تشدد کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ حالات کے کنٹرول سے باہر ہونے کے حالات میں اضافہ ایک وسیع جنگ کا نقطہ آغاز ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے مضمون میں سعودی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ ان کا ملک ریاست فلسطین کے قیام سے قبل اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مملکت فلسطین کے ساتھ مشرقی القدس کے دارالحکومت والی فلسطینی ریاست بنانے کے لیے انتھک محنت کرے گی۔ مملکت نے بارہا اسرائیل کے جرائم اور اس کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب تنازع کے حل تک پہنچنے کا ایک طویل عزم رکھتا ہے۔دریں اثنا سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے تصدیق کی کہ اب وقت آگیا ہے کہ دو ریاستی حل کے ساتھ فیصلہ کن طور پر آگے بڑھیں۔ مضمون میں امن کا وژن پیش کیا گیا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ اسرائیل کے لیے حقیقی امن فلسطینیوں کے جائز حقوق کو تسلیم کرنے کے نتیجے میں آئے گا۔

انہوں نے کہا اعتدال پسندی کی آوازوں کو تنازعات کی آوازوں کو غرق کرنا چاہیے۔فلسطینی قیادت کے فریم ورک کے اندر شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ ہم نے رکاوٹوں کے باوجود مغربی کنارے کو پرسکون کرنے میں فلسطینی اتھارٹی کی استقامت کو دیکھا۔ اس حقیقت کی طرف توجہ مبذول کرائی کہ مغربی کنارے کی اتھارٹی کی انتظامیہ کے بغیر پائیدار حل حاصل نہیں کیا جا سکتا۔

غزہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل ایک ایسی حقیقت پیدا کر رہا ہے جو فلسطینی ریاست کے قیام کے امکانات کو کمزور کررہی ہے۔شہزادہ فیصل بن فرحان نے برٹش فنانشل ٹائمز میں اپنے مضمون میں نشاندہی کی کہ اسرائیل کی ہٹ دھرمی صرف تنا کو بڑھا رہی اور اعتماد میں کمی لا رہی ہے۔ انھوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ فلسطین کو تسلیم کرنا کافی نہیں ہے اور بلکہ بین الاقوامی انصاف کی قرار دادوں کے مطابق احتساب بھی ہونا چاہیے۔

آرٹیکل کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ ہمیں دو ریاستی حل میں مزید تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔ سعودی عرب غزہ میں جنگ بندی اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنے مسلسل دبا کی تصدیق کر رہا ہے۔ انہوں نے تنازعات سے بچنے کے لیے خطے میں استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔اس سے قبل سعودی عرب نے فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ایک نئی راہ کا آغاز کیا تھا۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے دو ریاستی حل پر عمل درآمد کے لیے بین الاقوامی اتحاد کے آغاز کے اعلان کیا اور کہا کہ اس اتحاد کا پہلا اجلاس ریاض میں ہوگا۔ انہوں نے سب سے اس اتحاد میں شامل ہونے کی اپیل کی تھی۔