گوتیرس پر پابندی اسرائیل کا یو این اسٹاف پر ایک اور حملہ ہے، اقوامِ متحدہ

جمعرات 3 اکتوبر 2024 17:16

گوتیرس پر پابندی اسرائیل کا یو این اسٹاف پر ایک اور حملہ ہے، اقوامِ ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2024ء) اسرائیل کی جانب یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے ملک میں داخلے پر پابندی پر اقوامِ متحدہ نے ردِعمل دے دیا۔عرب میڈیا کے مطابق اقوامِ متحدہ نے اسرائیلی پابندی کو یو این اسٹاف پر ایک اور حملہ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی وزیرِ خارجہ نے کہا تھا کہ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کو ملک میں داخلے سے روک دیا ہے۔اسرائیلی وزیرِ خارجہ نے کہا تھا کہ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کو اسرائیل پر ایران کے بڑے میزائل حملے کی واضح طور پر مذمت کرنے میں ناکامی پر اسرائیل میں داخل ہونے سے روک رہے ہیں۔