24گھنٹوں کے دوران مزید539ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ،30گرفتار

375روز سے جاری انسداد بجلی چوری مہم میں 5ارب34 کروڑ سے زائد کے ڈیٹکشن بل جاری

بدھ 9 اکتوبر 2024 20:22

24گھنٹوں کے دوران مزید539ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ،30گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے ،24گھنٹوں کے دوران مزید539ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن میں سی175کے خلاف مقدمات کا اندراج جبکہ 31ملزمان کو گرفتار کر ا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں 2 انڈسٹریل 17 کمرشل12 زرعی اور508 ڈومیسٹک تھے جنہیں منقطع کرکے ان کو4لاکھ53ہزار354 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے جن کی مالیت1 کروڑ68 لاکھ93 ہزار873 روپے بنتی ہے۔

ترجمان کے مطابق انسداد بجلی چوری مہم کو375روز مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل1 لاکھ36ہزار547ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 1لاکھ28 ہزار452 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر42 ہزار251 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بجلی چوروں کو اب تک14 کروڑ81 لاکھ 35 ہزار384 یونٹس چارج کئے گئے جن کی مالیت5ارب34 کروڑ33 لاکھ6 ہزار994 روپے ہے۔

متعلقہ عنوان :