چین نہیں ایران امریکہ کا دشمن نمبر ایک ہے، کملا ہیرس

ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ایران ایٹمی طاقت نہ بن سکے،نائب صدر

جمعرات 10 اکتوبر 2024 15:11

چین نہیں ایران امریکہ کا دشمن نمبر ایک ہے، کملا ہیرس
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2024ء) امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے یہ اعلان کر کے حیران کردیا ہے کہ چین نہیں بلکہ ایران امریکہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیغیرملکی خبررساں ادایر کے مطابق ایک انٹرویومیں نائب صدر کملا ہیرس نے اعلان کیا کہ وہ ایک گرم جیو پولیٹیکل نظریہ رکھتی ہیں کہ چین نہیں بلکہ ایران امریکہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

واشنگٹن میں قومی سلامتی اور سیاسی میدان کے کچھ لوگ اس رائے سے متفق نہیں ہیں۔ انہوں نے ایران کی صلاحیتوں کے ثبوت کے طور پر گذشتہ ہفتے اسرائیل کے خلاف تہران کے بیلسٹک میزائل حملے کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا کہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ایران ایٹمی طاقت نہ بن سکے۔ یہ بات میری اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔