شراب نوشی کی وجہ سے پہلی شادی ناکام ہوئی، جاوید اختر

نوجوان شراب نوشی چھوڑ دیں، میری زندگی میں جتنی بڑی غلطیاں ہوئیں، وہ زیادہ تر شراب پینے کے دوران ہوئیں، انٹرویو

جمعرات 10 اکتوبر 2024 23:01

شراب نوشی کی وجہ سے پہلی شادی ناکام ہوئی، جاوید اختر
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2024ء) بالی ووڈ کے معروف شاعر اور رائٹر جاوید اختر نے اعتراف کیا ہے کہ پہلی شادی ناکام ہونے کی وجہ شراب نوشی کی عادت تھی۔ایک انٹرویو میں بالی وو ڈرائٹر جاوید اختر نے کہا ہے کہ پہلی شادی کی ناکامی میں تقریبا قصور میرا ہے جتنی سمجھ بوجھ مجھے آج ہے اگر اس وقت اتنی سمجھ ہوتی تو معاملات اتنے خراب نہ ہوتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے شادی کی ناکامی کی وجہ اپنی شراب نوشی کی عادت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ شراب نوشی کی لت کے غیر ذمہ دارانہ رویئے سے میری شادی ناکامی سے دوچار ہوئی۔انہوں نے کہا کہ میری نجی زندگی بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،میں سمجھتا ہوں کہ میں نے اپنی زندگی کے دس سال کا قیمتی وقت شراب پینے میں برباد کیا جسے میں کسی مثبت اور تعمیری مقصد کیلئے استعمال کرسکتا تھا۔جاوید اختر نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ اگر آپ شراب پیتے ہیں تو اسے چھوڑ دیں، کیونکہ میری زندگی میں جتنی بڑی غلطیاں ہوئیں، وہ زیادہ تر شراب پینے کے دوران ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :