Live Updates

بھارت اوربنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ ہفتہ کو کھیلا جائے گا

جمعہ 11 اکتوبر 2024 15:39

بھارت اوربنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز ..
حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2024ء) بھارت اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل (ہفتہ کو)راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم ،حیدر آباد میں کھیلا جائے گا۔بھارت کو تین میچوں کی سیریز میں بنگلہ دیش کے خلاف 0-2 کی برتری حاصل ہے۔ بھارت نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بنگال ٹائیگرز کو 7 وکٹوں جبکہ دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 86 رنز سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں میزبان بھارتی ٹیم نے مہمان بنگلہ دیشی کی ٹیم کو کلین سویپ کیا تھا۔ بھارت نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیشی کو 280رنز جبکہ دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 12 اکتوبر کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم ،حیدر آباد میں کھیلا جائے گا۔ٹی ٹونٹی سیریز میں بنگلہ دیشی ٹیم کو نجم الحسن شانٹو لیڈ کریں گے جبکہ میزبان بھارتی ٹیم کی قیادت مایہ ناز بلے باز سوریا کماریادو کریں گے۔ \932
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات