
سفید چھڑی بصارت سے محروم افراد کی خود انحصاری اور خود اعتمادی کی علامت ہے، حکومت ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، سردارایاز صادق
پیر 14 اکتوبر 2024 22:09

(جاری ہے)
انہوں نے بصارت سے محروم افراد کی صلاحیتوں کو بہتر طریقے سے استعمال کرنے اور انہیں معاشرتی زندگی میں فعال کردار ادا کرنے کے اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ وہ بھی ایک باعزت اور کارآمد شہری کی حیثیت سے زندگی گزار سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بصارت سے محروم افراد کو تعلیم، روزگار اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں یکساں مواقع فراہم کئے جائیں تو یہ افراد معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سفید چھڑی کا عالمی دن اس عزم کی تجدید کا دن ہے کہ ہم بصارت سے محروم افراد کے حقوق کے تحفظ اور ان کی زندگی کو آسان بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان موثر قانون سازی کے ذریعے خصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ اور ان کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی نے بصارت سے محروم افراد کی سہولت کے لئے آئین پاکستان کو بریل رسم الخط میں مرتب کیا ہے اور قومی اسمبلی کی ویب سائٹ بصارت سے محروم افراد کے لئے قابل رسائی بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی بلڈنگ کو خصوصی افراد کیلئے قابل رسائی بنایا گیا ہے ۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قومی اسمبلی بصارت سے محروم افراد کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کے بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے بصارت سے محروم افراد کو خصوصی ٹیکنالوجی کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بصارت سے محروم افراد کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کی جا سکتی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا ’نیویارک ٹائمز‘ کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ
-
جسٹس طارق محمود جہانگیری کو سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک بطور جج کام سے روکنے کا حکم
-
وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا بلوچستان میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار احمد اور جوانوں کو خراج عقیدت
-
جمشید دستی کی نااہلی کے خلاف درخواست ، جواب جمع کروانے کے لئے آئندہ سماعت تک مہلت
-
امریکہ: پاکستانی حکام پر پابندیاں عائد کرنے کا بل متعارف
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ضلع کیچ میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار احمد اور جوانوں کو خراج عقیدت
-
کتنے میں ڈیل ہوئی؟ سامعہ حجاب کو سخت سوالات کا سامنا، ٹک ٹاکر نے حسن زاہد کو معاف کرنے کی وجہ بتادی
-
کم عمربچوں کے فیس بک اورٹک ٹاک استعمال پرپابندی کی درخواست پر پی ٹی اے سمیت دیگرسے جواب طلب
-
جرمنی میں اسلام مخالف ریلی میں چاقو حملہ کرنے والے افغان شہری کو عمر قید کی سزا
-
پاکستان تنازعات کے بات چیت کے ذریعے پرامن حل کا حامی ، اسرائیل کا لبنان اور شام کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول ہے، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار
-
ایرانی صدر فیلڈ مارشل کو پہچانے بغیر آگے بڑھ گئے، نشاندہی پر دلچسپ ردعمل اور معذرت
-
دوحہ اجلاس: اسرائیل کے خلاف تمام قانونی اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.