وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائےتجارت ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی کا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز سرگودھا کادورہ

ہفتہ 26 اکتوبر 2024 17:20

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکنِ قومی اسمبلی حلقہ این اے 85 ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی کی بطور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے تجارت چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز سرگودھا میٹنگ روم میں تجارتی امور اور سرگودھا کی انڈسٹری کی پرموشن اور ایکسپورٹ کے حوالہ سے سرگودھا کی تمام تجاروں کے ساتھ سیر حاصل گفتگو کرتے ہوۓ اُنہوں نے کہا کہ ان شاءاللہ ہم سرگودھا کی انڈسٹری کو بین الاقومی مارکیٹ میں پہنچاٸیں گے تاکہ سرگودھا کی انڈسٹریل اور عوام کو خوشحال بنائیں اور خاص طور پر سلانوالی کی ہینڈی کرافٹ کی ایکسپورٹ اور اس صنعت کی مشکلات کے حل کے حواے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے تجارت ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا کہ سرگودہا کے تاجروں کے مسائل ہمارے اپنے مسائل ہیں جن کے حل کے لیے ہم کوشاں ہیں ۔انہوں نے اس موقع پر ہینڈی کرافٹ ، پنک نمک ، سٹرس اور پل گیارہ کے تاجروں کے مسائل سنے اوراُنکو ان مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پرتمام تاجرتنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔