رواں سال تمباکوکی 1کروڑ74لاکھ57ہزار کلو گرام اضافی پیداوارمتوقع ہے،پاکستان ٹوبیکو بورڈ

منگل 29 اکتوبر 2024 14:27

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2024ء) پاکستان میں تمباکو کی 7کروڑ 27لاکھ 80ہزار کلو گرام سے زائد پیداوار حاصل ہوئی تھی جبکہ رواں سال 9کروڑ2لاکھ 37ہزار کلو گرام تمباکو کی پیداوار حاصل ہونے کا امکان ہے اس طرح رواں سال تمباکوکی 1کروڑ 74لاکھ57ہزار کلو گرام اضافی پیداوار حاصل ہو گی جو ملکی ضروریات سے بہت زائد ہے لہٰذا امسال زائد تمباکو برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ حاصل کیاجاسکے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے ذرائع نے بتایا کہ رواں سال تمباکو کی بہترین پیداوار حاصل ہوئی ہے جس سے نہ صرف ملکی ضروریات اور مقامی صنعت کی طلب کو با آسانی پورا کیا جا سکے گا بلکہ اضافی پیداوار کو بیرون ملک ایکسپورٹ کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے تاکہ اس کی بین الاقوامی منڈیوں میں فروخت کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ حاصل کرکے ملکی معیشت کو استحکام بخشا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :