ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،عبدالرحمن کاکڑ

جمعرات 31 اکتوبر 2024 21:15

چھتر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2024ء) ایکسین مواصلات و تعمیرات نصیرآباد عبدالرحمن کاکڑ نے بلیک ٹاپ روڈ این اے 65 چھتر ٹو فلیجی، سید حسن شاہ ٹو طاہر کوٹ کورار بلیک ٹاپ قادر آباد، بیلک ٹاپ عبدالغفار پندرانی اور پیروپل کے مقام پر پٹ فیڈر کینال پر زیر تعمیر پل اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا دورہِ کیا اس موقع پر ایس ڈی اوز بھی موجود تھے ایکزیکٹیو انجینئرز روڈز نصیرآباد عبدالرحمن کاکڑ نے ضلع نصیرآباد میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کا تفصیل سے جاہزہ لیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع نصیرآباد میں جاری تمام ترقیاتی منصوبے بہتر انداز میں مکمل ہونے کی جانب گامزن ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ منصوبے اپنے وقت مقررہ پر مکمل ہونگے تاکہ ضلع نصیرآباد کے عوام کو ان ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات ملنے کے ساتھ ساتھ علاقے میں ترقی اور معاشی خوشحالی ملے اس موقع پر ایکسین مواصلات و تعمیرات نصیرآباد عبدالرحمن کاکڑ نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اولین کوشش ہے کہ مزکورہ ترقیاتی منصوبے جلد از جلد مکمل ہوں۔

متعلقہ عنوان :