صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے یوسی 142 میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا

ہفتہ 16 اگست 2025 22:08

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے یوسی 142 میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے یوسی 142 میں 36 گلیوں کی مرمت اور واسا کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا، منصوبے کی کل لاگت 28 کروڑ روپے ہے۔ ترجمان کے مطابق افتتاحی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر کینٹ فاطمہ ارشد، ایکسیئن واسا سلمان ،ایس ڈی او میونسپل کارپوریشن عامر ہمایوں،خرم روحیل اصغر سینئر مسلم لیگی رہنما، جہانگیر درانی سابق چیئرمین، عنایت اللہ سابق وائس چیئرمین، عامر گجر اور مقامی رہنمائوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اسی طرح یوسی 143 میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح،60 سے زائد گلیاں تعمیر کی جائیں گی،یوسی 143 کے منصوبوں پر واسا کا کام 191 ملین اور لوکل گورنمنٹ کا کام 98.217 ملین روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔افتتاحی تقریب میں میاں نوید انجم سابق ایم پی اے، میاں راشد ایڈووکیٹ چیئرمین، حاجی اللہ رکھا،حافظ علیم مغل، ملک سیف الرحمان، اخلاص شاہ، وہاب ملک اور فیضان شاہ نے شریک ہوگئے۔افتتاحی تقریبات کے موقع پر عوام نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی عوامی سہولت کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر اظہار تشکر کیا،خواجہ سلمان رفیق نے بھی وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :