ج*لیسکو میں انتظامی معاملات کی بہتری کیلئے بائیومیٹرک حاضری سسٹم نصب

جمعہ 1 نومبر 2024 20:45

،لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 نومبر2024ء) چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں لیسکو کی انتظامی معاملات کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انجینئر شاہد حیدر کا کہنا تھا کہ افسران اور عملے کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے بائیو میٹرک سسٹم فعال کردیا گیا ہے، افسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کا ماتحت عملہ صبح 8:30 بجے دفترآئے اور بائیومیٹرک حاضری لگائیں، اسی طرح 4:30 بجے دفتر سے روانہ ہوتے ہوئے بھی حاضری لگائیں۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا تھا کہ ان ہدایات پر سختی سے عمل کروایا جائے، کوتاہی کا مظاہرہ کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ایچ آر ضمیر حسین کلاچی، چیف فنانس آفیسر بشریٰ عمران، ڈائریکٹر کسٹمر سروسز محمد سرور مغل، ڈی جی ایڈمن معصومہ عادل، چیف انجینئر آپریشن عباس علی، چیف انجینئر پی اینڈ ڈی ظفر محمود،کمپنی سیکریٹری گوہرایوب،چیف لا ء آفیسر بدر یاسین، ڈائریکٹر اینٹی تھفٹ شاہد اقبال، منیجر ایس اینڈ آئی اصغر سکھیرا، ڈائریکٹر کمپلینٹ سیل رانا رضوان صبغت اللہ اور ڈائریکٹر کمرشل طاہر ندیم موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :