پاک آسٹریلیا سیریز: فیصلہ کن میچ کل کھیلا جائیگا

ہفتہ 9 نومبر 2024 17:39

پرتھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2024ء) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن معرکہ(کل)اتوار کو کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیمیں پرتھ کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں مدمقابل آئیں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ اس طرح سیریز کے فیصلے کیلئے اس میچ نے فائنل کی حیثیت اختیار کر لی ہے۔قبل ازیں پاکستان نے گزشتہ روز 28 سال بعد ایڈیلیڈ میں فتح درج کی تھی جہاں کینگروز کو 9 وکٹوں شکست ہوئی تھی۔پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

متعلقہ عنوان :