میری بیوی عائشہ مسلمان ہے، اسلام میں انٹر کاسٹ شادی ناجائز ہے، عدنان شیخ کا دعویٰ

منگل 12 نومبر 2024 17:27

میری بیوی عائشہ مسلمان ہے، اسلام میں انٹر کاسٹ شادی ناجائز ہے، عدنان ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2024ء) عدنان شیخ ، جوکہ بگ باس اوٹی ٹی 3 کے مد مقابل تھے کی شادی کے بعد ان کی اہلیہ کے مذہب کے حوالے سیکافی چرچے رہے ہیں۔عدنان نیاپنی گرل فرینڈ عائشہ سے شادی کی ہے جوکہ ایئرہوسٹس تھی اور جس کے متعلق ان کی بہن نے دعوی کیا تھا کہ عائشہ ہندو ہے۔ اپنی بہن کے اس بیان کے بعد ان دونوں کے درمیان کافی جھگڑا بھی ہوا تھا۔

اب انسٹاگرام پرسوال وجواب کے سیشن میں عدنان شیخ نے دوٹوک الفاظ میں کہاکہ ان کی بیوی مسلمان ہیں اور اسلام میں انٹرکاسٹ شادی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اور ایسی شادیوں سے پیدا ہونے والے بچے جائز نہیں ہوتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق عدنان شیخ کی اہلیہ نے شادی کے دوران اپنا چہرہ چھپایا ہوا تھا اور اس کے بعد عدنان کی بہن عفت نے ان پرالزام لگایا تھا کہ عدنان نے ہندو لڑکی ردھی رادیو سے شادی کی ہے۔

(جاری ہے)

عفت کا یہ بھی کہنا تھا کہ ردھی نے اب اسلام قبول کرلیا ہے اور وہ عدنان سے پہلے ہی شادی کرچکی تھی۔عفت نے اپنے انسٹاگرام پر عائشہ اوران کے اہل خانہ کی تصاویر بھی پوسٹ کی تھیں اور بھارتی میڈیارپورٹ کے مطابق انڈیگو نے عائشہ کی تصویر کو پوسٹ کرتے ہوئے اسے ردھی جاھو کے نام سے ٹیگ کیا تھا۔اب عدنان شیخ نے انسٹاگرام پر آسک می اینی تھینگ سیشن رکھا تھا اس سیشن میں ایکی شخص نے ان سے پوچھا کی کیا ان کی بیوی ہندوہی اس کے جواب میں عدنان نے کہا کہ ان کی بیوی مسلم ہے اور مسلمانوں میںانتڑ کاسٹ شادی نہیں ہوسکتی ہے اور جو لوگ انٹر کاسٹ شدیاں کرتے ہیں ان کا رشتہ ناجائز ہوتا ہے اور ان سے ہونے والے بچے بھی جائز نہیں ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :