آخری چنائی والی کپاس کا ریشہ کمزور اور بنولہ بیج بنانے کے قابل نہ ہونے کے باعث اس سے بیج بنانے سے گریز کی ہدایت

منگل 26 نومبر 2024 11:50

آخری چنائی والی کپاس کا ریشہ کمزور اور بنولہ بیج بنانے کے قابل نہ ہونے ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2024ء) نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کی جانب سے کپاس کے کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آخری چنائی کے بعد روٹا ویٹر کی مدد سے چھڑیوں کو کھیت میں دبا دیں جبکہ کپاس کی آخری چنائی کے بعد کھیتوں میں بھیڑ بکریاں بھی چھوڑ دی جائیں تاکہ وہ بچے کھچے ٹینڈے کھا لیں اور ان میں موجود گلابی سنڈی سمیت دیگر سنڈیاں بھی تلف ہو جائیں۔

(جاری ہے)

نظامت کے ترجمان کے مطابق اگر کسی جگہ پر تاحال کپاس کی چنائی مکمل نہیں ہو سکی تو کاشتکار نمی کے اوقات میں چنائی سے گریز کریں تاہم موسم کھلنے کے بعد کپاس کی چنائی صبح دس گیارہ بجے شروع کر کے سہ پہر چار بجے تک بند کردیں اور صرف اچھی طرح کھلے ہوئے ٹینڈوں سے ہی چنائی کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ آخری چنائی والی کپاس کا ریشہ کمزور اور بنولہ بھی بیج بنانے کے قابل نہیں ہوتا لہٰذا آخری چنائی کو الگ رکھتے ہوئے اس سے بیج بنانے سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار مزید رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :