ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) ثناء اللہ خان کا واسا آفس کا دورہ

جمعرات 28 نومبر 2024 20:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2024ء) واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی ایبٹ آباد (واسا) کی کارکردگی کے جائزے اور مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ شہر میں صفائی کے نظام کی بہتری کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن(ر) ثناء اللہ خان نے واسا آفس کا دورہ کیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر واسا انجینئر ریحان یوسف نےڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان کو واسا آفس آمد پر خوش آمدید کہا اور ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

واسا 4 اربن یونین کونسلز میں اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہے جہاں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جاتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ادارے کی خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ واسا مستقبل میں بھی سروسز کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اقدامات یقینی بنائے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد عثمان اشرف، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ملیحہ سحر، چیف ایگزیکٹو آفیسر واسا انجینئر ریحان یوسف، عمر سواتی ڈپٹی مینجر ایچ آر، گوہر ایوب مینجر آڈٹ انٹرنل، میڈم تانیہ چیف فائنانشل آفیسر، واسق منصور ڈپٹی مینجر ایچ آر، جاوید عباسی ڈپٹی مینجر پراجیکٹس ، ایاز درانی ڈپٹی میجر واٹر سپلائی، محسن شہزاد ڈپٹی مینجر سالڈ ویسٹ، بابر جدون ڈپٹی مینجر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ، حسین شجاع پی ایس ٹو سی ای او اور دیگر افسران نے شرکت کی۔