بارانی علاقوں میں فصلوں کے ہیرپھیر سے موسم ربیع کی جڑی بوٹیوں کا مؤثر انسداد کیا جاسکتاہے،اسرارارشد

جمعہ 29 نومبر 2024 13:49

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2024ء) بارانی علاقوں میں فصلوں کے ہیرپھیر سے موسم ربیع کی فصلات سے جڑی بوٹیوں کا مؤثر انسداد کیا جاسکتاہے جبکہ فصلات کا ادل بدل زمین کی ذرخیزی پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتاہے۔شعبہ پلانٹ پروٹیکشن، پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈزمحکمہ زراعت فیصل آباد کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسرار ارشد نے کہا کہ فصلوں کی ترتیب میں اگر پھلی دار فصلات کو بھی شامل کیاجائے تو جڑی بوٹیوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ زمین کی ذرخیزی بڑھا کر موسم ربیع کی فصلات کی اچھی پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ موسم ربیع میں گندم،سرسوں، توریا، رایا، چنا، مسور جیسی اہم ترین فصلات بارانی علاقوں میں نمایاں اہمیت رکھتی ہیں جن کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے ان میں موجود جڑی بوٹیوں کا خاتمہ اشد ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر جڑی بوٹیوں کا مسئلہ شدت اختیار کرجائے اور ان کی تلفی کیلئے غیر کیمیائی طریقے کامیاب نہ ہوسکیں تو ان جڑی بوٹیوں کا خاتمہ کیمیائی طریقے سے جڑی بوٹی کش ادویات کے استعمال سے کیاجاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت کے علاوہ محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :