کھادیں اور کرم کش ادویات کیڑوں میں قوت مدافعت کو روکتی ہیں،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت

جمعہ 29 نومبر 2024 13:53

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2024ء) ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادعدیل احمد نے کہا کہ زرعی سائنسدانوں اور کاشتکاروں کے درمیان روابط بڑھا کر اجناس کی پیداوار میں اضافہ ممکن بنایا جا سکتا ہے جبکہ اس اضافہ کے باعث اجناس کی برآمد ملکی معیشت کو مستحکم اور اقتصادی حالت کو بہتر بنانے میں بھی معاون ثابت ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

کاشتکاروں کی تعلیم و تربیت اورا نہیں جدید رجحانات سے آگاہ کرنے سمیت مشاورت، رہنمائی و معلومات کی فراہمی کے سلسلہ میں انہوں نے کہا کہ پیداواری ٹیکنالوجی سے استفادہ، کیمیائی کھادوں کے بر وقت استعمال، منظور شدہ بیجوں کی بوائی اورسفارش کردہ زہروں کے سپرے سے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ممکن بنایاجاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جڑی بوٹیوں کی تلفی بھی اشد ضروری ہے جو پیداوار میں کمی کا باعث بنتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھادیں اور کرم کش ادویات کیڑوں میں قوت مدافعت کو روکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زمیندار، کاشتکار، کسان کسی بھی قسم کی معلومات، اطلاعات، رہنمائی یا مسائل کے سلسلہ میں کسی بھی وقت ماہرین زراعت سے رابطہ کر سکتے ہیں جو کسانوں سے ان کے مسائل دریافت کرنے سمیت انہیں مفید مشورے بھی فراہم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :