یوگنڈا،ہیکرز نے بینک سے ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر چرالیے

جنوب مشرقی ایشیا میں واقع ہیکنگ گروپ نے چوری کی رقم کا کچھ حصہ جاپان منتقل کردیا

جمعہ 29 نومبر 2024 14:19

یوگنڈا،ہیکرز نے بینک سے ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر چرالیے
کمپالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2024ء) ہیکرز نے مشرقی افریقی ملک یوگنڈا کے مرکزی بینک کو ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا چونا لگا دیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہیکرز نے بینک آف یوگنڈا کے آئی ٹی سسٹمز تک رسائی حاصل کرکے یہ رقم دوسرے اکائونٹ میں منتقل کرلی۔جنوب مشرقی ایشیا میں واقع ہیکنگ گروپ نے چوری کی رقم کا کچھ حصہ جاپان منتقل کردیا۔بینک چوری شدہ رقم کا آدھا حصہ ریکور کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے جبکہ یوگنڈا کے صدر یویری موسیوینی کے حکم پر سائبر حملے سے متعلق مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :