زائرین نامعلوم افراد سے کرنسی تبدیل نہ کرائیں ،سعودی وزارت حج کا انتباہ

کرنسی تبدیل کرانے سے قبل اس دن اور وقت کے مطابق تبدیلی کے ریٹ کا جائزہ لیں ،ہدایت

جمعہ 29 نومبر 2024 14:20

زائرین نامعلوم افراد سے کرنسی تبدیل نہ کرائیں ،سعودی وزارت حج کا انتباہ
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2024ء) سعودی عرب کے وزارت حج نے عمرہ زائرین کو انتباہ دیا ہے کہ اپنے ملک کی کرنسی تبدیل کراتے وقت نامعلوم افراد سے رابطہ نہ کریں بلکہ لائسنس یافتہ منی چینجرز کی خدمات حاصل کی جائیں۔عرب ٹی وی کے مطابق وزارت حج وعمرہ کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک سے عمرہ پر آنے والے زائرین اپنے سامان ،نقدی اور سفری دستاویزات کا خاص خیال رکھیں۔

وزارت نے کرنسی تبدیل کرانے کے حوالے سے عمرہ زائرین کو خصوصی طورپر احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔اس حوالے سے وزارت کا کہنا تھا کہ زائرین اپنے ملک کی کرنسی تبدیل کراتے وقت کسی انجان شخص کی باتوں میں نہ آئیں اور نہ ہی کرنسی تبدیل کرانے کے لیے ان کی خدمات حاصل کریں۔عمرہ زائرین اپنے ملک کی کرنسی تبدیل کرانے کے لیے مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اور جدہ میں لائسنس یافتہ منی چینجر سے رابطہ کریں تاکہ کسی قسم کی جعل سازی کا شکار نہ ہوں۔

(جاری ہے)

کرنسی تبدیل کرانے سے قبل اس دن اور وقت کے مطابق تبدیلی کے ریٹ کا جائزہ لیں جو ہرمنی چیجنر کے پاس موجود ہوتا ہے علاوہ ازیں رقم تبدیل کرانے سے قبل اس بات کی یقین دہانی کرلیں کہ جس ادارے سے رابطہ کررہے ہیں وہ لائسنس یافتہ ہے یا نہیں ۔ رقم تبدیل کرانے کے بعد منی چینجنر سے رسید لینا نہ بھولیں تاکہ کیونکہ وہ کسی بھی موقع پر آپ کے کام آسکتی ہے۔