گندم زیادہ اگاؤپروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے کاشتکاروں کو آگاہی فراہم کی جارہی ہے ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت عارف والا

جمعہ 29 نومبر 2024 17:06

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2024ء) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع عارفوالامیاں ریاض احمد نے کہاکہ گندم زیادہ اگاؤ پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے کاشتکاروں کو آگاہی فراہم کی جارہی ہے، محکمہ زراعت کی ٹیمیں دیہی علاقوں میں جاکر کاشتکاروں کو حکومت کے مہم کے متعلق آگاہی دے رہی ہیں کاشتکاروں گند م کی فصل زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کاشت کو یقینی بنارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے آفس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی گندم کاشت کاٹارگٹ دو لاکھ انچاس ہزار ایکڑرقبہ پر مشتمل ہے جبکہ دو لاکھ سے زائدایکڑ رقبہ پر کاشتکاروں نے گندم کی کاشت یقینی بنادی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت توسیع اور زرعی یونیورسٹی کے طلبہ مشترکہ طورپر کاشتکاروں کی رہنمائی کررہے ہیں کہ گندم کی کاشت زیادہ سے زیادہ سے ایکڑ پر یقینی بنائی جائے۔\378

متعلقہ عنوان :