ڈی چوک میں سب سے آخر میں نکلا تھا اولین ترجیح بشریٰ بی بی کو بچانا تھا

بشریٰ بی بی کو کچھ ہوجاتا تو ہمارے لئے شرم کی بات ہوتی، بانی پی ٹی آئی کا حکم ہو تو وزارت اعلیٰ کیا اسمبلی کی رکنیت بھی چھوڑ دوں گا۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 29 نومبر 2024 22:48

ڈی چوک میں سب سے آخر میں نکلا تھا اولین ترجیح بشریٰ بی بی کو بچانا تھا
پشاور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے۔ 29 نومبر 2024ء ) وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورنے کہا ہے کہ ڈی چوک میں سب سے آخر میں نکلا تھا اولین ترجیح بشریٰ بی بی کو بچانا تھا،بشریٰ بی بی کو کچھ ہوجاتا تو ہمارے لئے شرم کی بات ہوتی۔ اے آروائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی خیبرپختونخواہ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں پارلیمانی پارٹی نے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت پر تنقید کی۔

ارکان نے کہا کہ ڈی چوک احتجاج کے دوران مرکزی قیادت کہاں اور کیوں غائب تھی؟پارلیمانی پارٹی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر اعتماد کا اظہار کیا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ڈی چوک میں سب سے آخر میں نکلا تھا اولین ترجیح بشریٰ بی بی کو بچانا تھا، بشریٰ بی بی کو کچھ ہوجاتا تو ہمارے لئے شرم کی بات ہوتی۔

(جاری ہے)

بانی پی ٹی آئی کا حکم ہو تو وزارت اعلیٰ کیا اسمبلی کی رکنیت بھی چھوڑ دوں گا۔

دوسری جانب اے آروائی نیوز کے مطابق بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی احتجاج سے واپس آنے کے بعد کسی سے ملاقات نہیں ہوئی، بشریٰ بی بی سے بھگدڑ کے بعد رابطہ منقطع ہوا اور اب دو دن بعد بات ہوئی۔ بشریٰ بی بی کے ساتھ میں سنگجانی کے مقام پر تھی، ہمیں پتا چلا کہ بانی پی ٹی آئی نے سنگجانی کے مقام پر رکنے کا کہا ہے، بشریٰ بی بی خود عمرا ن خان سے سنگجانی پر دھرنے کا سننا چاہتی تھی۔

بشریٰ بی بی کو بانی پی ٹی آئی نے ہی کہا تھا کہ ڈی چوک جانا ہے، بشریٰ بی بی کو جب پتا تھا کہ ڈی چوک جانا ہے تو پھر مقام سے پیچھے کیسے ہٹتیں؟ بشریٰ بی بی کو بانی پی ٹی آئی نے امانت دی تھی خیانت نہیں کرسکتی تھیں، بشریٰ بی بی نے ہر جگہ یہی کہا کہ بانی کا حکم ہے ڈی چوک پہنچنا ہے۔ بشریٰ بی بی کی گاڑی کی ونڈ اسکرین پر کیمیکل پھینکا گیا کچھ نظر نہیں آرہا تھا۔ بشریٰ بی بی سے کہا گیا کہ گاڑی تبدیل کرکے دھرنے والی جگہ چلتے ہیں۔ بشریٰ بی بی کو کہا گیا کہ واپس دھرنے میں جائیں گے لیکن مانسہرہ لے گئے۔ مریم وٹو اپنی بہن کے ساتھ نہیں ہیں، میں گراؤنڈ پر ہوں اس لئے درست کہہ رہی ہوں۔