Live Updates

برطانیہ کیلیے قومی اور نجی ائیرلائن کی اپرول بہت بڑا بریک تھرو ہے، وزیر ہوابازی

پیر 20 اکتوبر 2025 19:52

برطانیہ کیلیے قومی اور نجی ائیرلائن کی اپرول بہت بڑا بریک تھرو ہے، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2025ء) وزیر ہوابازی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ برطانیہ کیلئے قومی ایئرلائن اور ایک نجی ائیرلائن کی اپرول بہت بڑا بریک تھرو ہے، پچس اکتوبر کو اسلام آباد سے مانچسٹر پہلی پرواز جارہی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مزید نجی ائیرلائنز کی بھی برطانیہ فلائٹس میں دلچسپی ہے، پی ٹی آئی دور حکومت میں ہماری ایوی ایشن انڈسٹری کو بہت تباہی بربادی ہوئی ہے، امریکہ کی براہ راست پروازوں کے حوالے سے مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ امید ہے یو ایس کے لیے پروازوں کی اجازت بھی مل جائے گی، قومی ائیرلائن کی پرائیویٹائزیشن اب چند ہفتوں کی بات ہے، پرائیویٹائزیشن کے بعد قومی ایئرلائن بیٹرے میں نئے جہازوں کی شمولیت ہوگی۔وزیر ہوابازی نے کہا کہ نئے جہاز بیڑے میں شامل ہونے کے بعد چائینہ یورپ سمیت ایسٹ میں بھی پروازیں چلا سکتے ہیں، قومی ائیرلائن کی پرائیویٹائزیشن کیوجہ سے مزید سرمایہ کاری نہیں کرنا چاہتے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری حکومت نے ریگولیٹری سائیڈ پر جو رکاوٹیں تھیں وہ ختم کروادی۔
Live سے متعلق تازہ ترین معلومات