Live Updates

پسماندگی کے خاتمہ اور عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،وزیر ا علیٰ بلوچستان

جمعہ 29 نومبر 2024 23:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2024ء) وزیر ا علیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے واشک کے لوگ محب وطن ہیں علاقہ سے پسماندگی کے خاتمہ اور عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،جمعہ کے روز واشک میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واشک ٹاؤن کمیٹی کے لئے 10 کروڑ روپے اور واشک کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم ایک ارب روپے کرنے کا اعلان بھی کیا ،انہوں نے کہا کہ ہمیں بلوچستان کے دور افتادہ علاقہ واشک کی پسماندگی کا احساس ہے واشک کی پسماندگی دور کرکے یہاں کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کا مشن ہے وزیراعلیٰ نے ڈی ایچ کیو اسپتال کے فنڈز میں بے ضابطگی کی شکایات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غفلت برتنے والے افراد کا تعین کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ، قبل ازیں وزیر ا علیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی صوبائی وزراء میر شعیب نوشیروانی، میر ظہور احمد بلیدی، میر سلیم خان کھوسہ ، میر صادق عمرانی، اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری کے ہمراہ واشک پہنچے جہاں رکن صوبائی اسمبلی میر زابد ریکی اور افسران نے ان کا استقبال کیا ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر واشک منیر احمد درانی نے بریفنگ دی ، وزیر ا علیٰ نے عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے۔

َ
Live بلوچستان سے متعلق تازہ ترین معلومات